• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکی، ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل لائینگے، وزیر اعظم


وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مشترکہ ٹی وی چینل چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلمانوں کے انگریزی چینل سے دنیا کو مسلمانوں کا پیغام جائے گا۔

اسلام آباد میں مدارس کے طلبہ کے لیے منعقدہ تقریبِ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیروز پر فلمیں بنائی جائیں تاکہ بچوں کو اپنے ہیروز کا علم ہو سکے۔

پاکستان، ترکی، ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل لائینگے، وزیر اعظم
مدارس کے طلبہ کیلئے منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات سے وزیرِ اعظم عمران خان خطاب کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں انسان بننا سکھاتا ہے، نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ تعلیم کے حصول پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیمی نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے، وزیرِ تعلیم شفقت محمود نوجوانوں کو اقبالیات کی تعلیم دینے کا انتظام کرائیں۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان سے قبل تقریب سے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان، ترکی، ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل لائینگے، وزیر اعظم
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود مدارس کے طلبہ کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3 طرح کے نظامِ تعلیم ہیں، وزارتِ تعلیم نے یکساں نصابِ تعلیم کے لیے کریکیولم کونسل بنائی ہے، صوبے اور مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کونسل کا حصہ ہیں۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ پرائمری کا نیا نصاب مارچ تک تیار ہو جائے گا، قومی نصاب بن جانے کے بعد تفریق ختم ہو جائے گی۔

تازہ ترین