• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان میرے ہیرو ہیں، گیری پلیئر

گولف کے عظیم گولفر’ گیری پلیئر‘ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا کی طرح اُن کوا پنا ہیرو قرار دے دیا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر گیری پلیئر کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وہ عمران خان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

گیری پلیئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں عمران خان تک اپنا یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی قیادت کی پیروی کرتا رہا ہوں، میری خواہش ہے کہ میرے پاس ویلیم شیکسپیئر اور ونسٹن چرچل کے الفاظ ہوتے تو میں آپ کو اپنے لفظوں سے وہ کریڈٹ دیتا جس کے آپ حقدار ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے جو آپ اپنے خطے کے لیے کر رہے ہیں، اللّہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے،’نیلسن مینڈیلا‘ کی طرح ’عمران خان‘ بھی میرے ہیروز میں سے ایک ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اُن کے لیے آپ کے پاس کم از کم 2 سال درکار ہیں ، اِن 2 سالوں میں آپ اپنے مُلک کو بہت آگے لے کر جائیں گے۔‘

اُنہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’اللّہ اکبر‘ کہتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت

خیال رہےکہ گیری پلیئر 1 نومبر 1935 میں پیدا ہوئے، وہ جنوبی افریقہ کے ایک ریٹائرڈ پروفیشنل گولفر ہیں جن کا شمار دُنیا  کے عظیم گولفرز میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر عمران کی تقریر کے 6 لاکھ

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب کیا تھا جس کا دورانیہ 45 منٹ تھا اور اُن کے اُس خطاب کو سُن کر ہر شخص اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

تازہ ترین