• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ وینا ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی ایشیا کا ہٹلر قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ہٹلر نے بھارت کو برباد کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مودی نے بھارت کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں اختلاف رائے کی کوئی جگہ نہیں ۔وینا کا کہنا تھا کہ مودی کا بھارت تعصب کا مظہر ہے۔

 اداکارہ وینا ملک نے مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی اور  اْن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر  پابندی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں وینا نےاقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے آر ایس ایس پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ’ہندوستان ہندو کا۔‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا، بھارت بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز اْٹھانے کا بھی کہا۔

وزیر اعظم کی تقریر کے بعد جہاں دنیا بھر میں مودی پر لعنت ملامت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین