وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے احتجاج کی تاریخ پر نظرِ ثانی کریں، 27 اکتوبر وہ منحوس دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفت گو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے 27 اکتوبر کو احتجاج کرنے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں، مولانا اپنے احتجاج کی تاریخ پر بھی نظرِ ثانی کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: طالبان کے اسلام آباد میں شاہ محمود سے مذاکرات
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 اکتوبر وہ منحوس دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، 27 اکتوبر کو کشمیر کے علاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔