• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، گورنر سندھ

فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، اُن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، حکومت کہیں نہیں جا رہی، مولانا یہ بھی بتائیں کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کا کیا کرنا چاہیے۔

گورنر ہاؤس میں کراچی صفائی مہم سے متعلق تقریب اور میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک طاقتور بلدیاتی حکومت ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کچرا اٹھانا بنیادی طورپر سندھ حکومت اوربلدیاتی اداروں کا کام ہے،لوکل گورنمنٹ صفائی کے لیے ذمہ دارہوتی ہے،ایک طاقتور بلدیاتی حکومت ہی شہر کے مسائل حل کرسکتی ہے، نئے نئے تجربے نہیں کئے جانے چاہئیں، صدرمملکت بھی کہہ چکے ہیں کہ فریقین مل کر بیٹھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کشمیر مسئلے کے تناظر میں ایسا کام نہ کریں، حکومت کہیں نہیں جارہی، جنہوں نے ملک لوٹا ہے ان کا کیا کرنا چاہیے مولانا یہ بھی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ 162ارب کے اثرات جلد ظاہر ہوں گے، کئی منصوبوں کے پی سی ون بن رہے ہیں۔

اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے کچرا اٹھانے کی ٹرالیز گورنر کے سپرد کی گئیں۔

تازہ ترین