اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی ہال میں عام شہریوں کے لیے ایک گیلری مختص کردی۔
کامن مین گیلری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اب عام شہری بھی قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی خود دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے گیلری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،انتظامات کا جائزہ لیا اور اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ وہاں بیٹھے بھی۔
قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے استقبالیہ پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دینا ہوگا، جس کے بعد گیلری کا پاس ملے گا۔
عام شہریوں کی گیلری میں آنے والے مہمانوں کا پارلیمنٹ ہاؤس میں کہیں اور جانا ممنوع ہوگا۔
ہدایت کے مطابق عام شہریوں کے مختص گیلری کے مہمان اپنے ہمراہ موبائل فون، کیمرے اور بیگ نہیں لا سکیں گے۔