• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار آفریدی کی فضل الرحمٰن اور رانا ثنا اللہ پر تنقید

شہریار آفریدی کی فضل الرحمٰن اور رانا ثنا اللہ پر تنقید


وزیر مملکت برائے نارکو ٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن اور راناثنا اللہ پر لفظی گولہ باری کردی۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیشکش کی کہ مارچ پر سو بسم اللہ، مولانا جتنے لوگ لاسکتے ہیں لائیں، ہم انہیں کنٹینر کے ساتھ حلوہ بھی دیں گے۔

انہوں نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے حوالے سے کہا کہ ن لیگی رہنما کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ابھی تو رانا ثنا اللہ کا ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا، جب ہوگا تو ان کے خلاف ثبوت بھی سامنے لائیں گے۔

وزیر مملکت نے مولانا فضل الرحمٰن کے 27 اکتوبر سے شروع ہونے والے آزادی مارچ پر تنقید کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو کنٹینر اور حلوہ دیں گے لیکن ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتا ہوں، ان سے پوچھنا تھا کہ کشمیر کمیٹی میں آپ نے کیا کیا؟ جتنی حکومت ہماری لکھی ہے کوئی لے نہیں سکتا، اب ٹیلی فون کالز کی ڈو مور پر چلنے والی حکومت نہیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ علی امین جیسا میرا بھائی آپ کو چیلنج کرتا ہے آؤ دوبارہ الیکشن لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہوں پر مقدمات بنائیں تو ہم پر لعنت ہے، رانا ثنا اللہ کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا، کس کو ثبوت دیں؟ ن لیگی رہنما کا ٹرائل آئے گا تو ایک ایک ثبوت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہاکہ رانا ثناء اللہ ہوں یا کوئی بھی ہو، قانون سب کے لیےبرابر ہے، اے این ایف کی ذمہ داری ثبوتوں پرکام کرنا ہے، راناثناء اللہ کی گاڑی کو شہر میں فالو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو سمجھ نہیں آرہا کہ طالبان کیسے پاکستان آکر بیٹھے ہوئے ہیں، پاکستان کے بارے میں کوئی منفی چیز نہ پھیلائیں، عالمی سطح پر اسے ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ عہدوں اور منسٹری کے لیےنہیں آئے، فیصل آباد کے تاجروں کونیب کارروائی سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین