• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں، انٹونیو گوٹیریس

مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی یلغار کو 60 روز گزرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کابیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹونیوگوٹیریس کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تقریر بھی کی تھی۔

تازہ ترین