اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیب کیسز کی جانچ پڑتال کیلئےتاجروں،صنعت کاروں پر مشتمل کمیٹی کا قیام امتیازی ہو گا ۔ اگر ایسا کیا گیا تو پھر ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی کمیٹی بھی کیسز کی جانچ پڑتال کرکے انھیں نیب بھیجیں، رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں اپنے ساتھیوں کے ذریعے احتساب کا عمل معمول بنتا جا رہا ہے۔ سول اور ملٹری بیوروکریسی کا احتساب انکے ساتھ کرتے ہیں، ججز کے خلاف انکوائری بھی انکے ساتھ ہی کرتے ہیں۔ اب بڑے تاجر و کاروباری افراد کیخلاف کیسز کی جانچ پڑتال بھی انکے ساتھیوں پر مشتمل کمیٹی کریگی۔