• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، اسلام آباد احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں 22اکتوبر تک توسیع کر دی۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت کی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ کوئی طریقہ کار بنانا پڑیگا نہیں تو کارروائی آگے کیسے بڑھے گی۔ پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہا اس سے قبل عدالت نے ایک طریقہ کار وضع کیا تھا۔ جج نے کہا اس وقت دو ملزمان تھے اب تیس ہیں، کیسے طریقہ کار وضع کروں۔
تازہ ترین