• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ سے متعلق فیصلہ پیر کو ہو گا: پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے متعلق فیصلہ پیر کو پارٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

مارچ سے متعلق فیصلہ پیر کو ہو گا: پرویز اشرف


راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاک ڈاؤن اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل گا، پرویز اشرف

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی، وہ ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو، آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مہنگائی اوربے روز گاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جب کارکن اور عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو تحریک بن جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام تنگ آ کرنکلیں تو کوئی حکومت انہیں روک نہیں سکتی، انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں، انتخابات کا ہونا مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔

راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، تاہم حکومت کے پاس آزادی مارچ روکنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

تازہ ترین