کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز سلووانیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم 10اکتوبر کو یونان کے شہر کریٹ روانہ ہوگی۔ دوسرا سوکا ورلڈ کپ 12 سے20اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 40ٹیمیں شرکت کریں گی۔