کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے مبینہ قریبی ساتھی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے مبینہ قریبی ساتھی کی صمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا خان برادر اور عمرجان کمپنی کے مالکان کو نیب نے خورشید شاہ کے الزام میں کال اپ نوٹس جاری کیے۔ ملزمان کے وکیل مکیش کاردا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ دونوں ملزمان نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے ان سے صرف 2 سوال کیے۔ دونوںسوالات تعمیر کی گئی سڑکوں کے معیار کے متعلق تھے۔