• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعاہےپاک بھارت کشیدگی جلدختم ہو،مظالم کاشکارکشمیری عوام کےدکھ جلددورہونگے،شاہ محمود

ملتان (نمائندہ جنگ)برصغیرپاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاءالدین زکریاؒ ملتانی کے سالانہ 780یں عرس مبارک کے دوسرے روزبھی تقریبات جاری رہیں‘درگاہ کےاحاطہ میں محکمہ اوقاف اورزکریااکیڈمی کے زیراہتمام قومی زکریا کانفرنس کی دوسری نشست ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکی‘خانقاہ حامدیہ کےسجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندینےبطورمہمان خصوصی شرکت کی‘مخدومزادہ زین قریشی‘مخدوم زوہیب گیلانی‘ قاری معصوم میاں نقشبندی ‘رانا عبد الجبارودیگرنےشرکت کی، تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاکہ شاہ محمود قریشی نےکہا کشمیری عوام بھارتی مظالم کاشکارہیں‘ان کے دکھ جلد دور ہوں گے۔ بھارت نےظلم کے پہاڑتوڑدیئے ‘میں بھارتی زائرین کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ پاک بھارت کشیدگی جلدختم ہو اور ان کے ویزے کے مسائل حل ہوں۔انہوں نےکہابرصغیر میں ترویج ِ اسلام صوفیاءکی کوششوں کا ثمر ہے‘خانقاہوں نےنفرتوں کو محبتوں اور نفاق کو اتفاق سے بدلا‘حضرت بہاءالدین زکریا ؒ اوران کے مریدین دنیامیں جہاں گئے‘لوگوں کو محبت‘ بھائی چارے کی لڑی میں پروتےگئے‘انکی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکرآج بھی ہم معاشرےسے عدم برداشت‘ نفرت اور انتہاءپسندی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔زکریا کانفرنس کی دوسرے نشست کی نقابت کےفرائض ڈاکٹر صدیق قادری نےاداکئے‘انہوں نےکہاحضرت بہاءالدین زکریا ؒکا فیض چہار عالم پھیلاہواہے‘تمام سلاسل آپ کے دم قدم سے روحانی فیوض حاصل کرتےچلےآرہےہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے۔ علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ‘ صاحبزادہ سعید احمد فاروقی نے کہاکہ حضرت بہاءالدین زکریا ؒ کاشمار اُن معتبر ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بلندی کردار کے سبب اسلام کا نام روشن کیا۔بابا فرید الدین گنج شکر جیسی ہستی نے آپ کو ’شیخ الاسلام ‘ کا لقب دیا۔علامہ رمضان شاہ نےکہاتلوار کےزورپرحکومتیں کرنے والوں کی قبروں کے نشان تک نہیں‘ بوریا نشین اللہ والوں کی قبریں آج بھی مرجع ِ خلائق ہیں۔ علامہ حفیظ اللہ مہروی نےکہاکہ اس آستانے پر دنیا بھر سے زائرین آتے ہیں۔
تازہ ترین