لاڑکانہ(جنگ نیوز) لاڑکانہ میں2منزلہ عمارت گرگئی۔ بارش کے باعث رائل روڈ پر جوتوں کے شوروم کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ عمارت کے نیچے جوتوں کی نجی کمپنی کا شوروم اوراوپر گودام تھا۔ مخدوش عمارت کے ارد گرد کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے رائل روڈ شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کےلیےبند کردیاگیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔