• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالوں کےگرنے سے انسان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے بلکہ گنج پن کے ظاہر ہونےشخصیت سے بھی متاثر ہوتی ہے، اگر گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ایک بار پیاز کا تیل استعمال کرنا شرط ہے۔

پیاز کے تیل میں ہے گرتے بالوں کا علاج


یہ بھی پڑھیے: زردی زیادہ فائدہ مند یا سفیدی ؟

گرتے بال آج کل سب ہی کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے ، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے ، اچھے بالوں کےلیے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے مگرلمبے لمبے ٹوٹکوں کے لیے مصروف ترین دن میں سے وقت نکالنا خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔

بالوں کے لیے پیاز کے پانی یا تیل کا استعمال

بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، تیل سے نشو نما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں  کاگرنا بند ہو جاتا ہے، پیازکا تیل اور پانی اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موٹاپے کا سستا ترین حل ’ایلو ویرا‘

پیاز کا پانی نکال کر استعمال کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے، پیازکی تیکھی بو سے اسے لگا کر نہانے تک کا وقت کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے مگر اس کے فوائد بے شمار ہیں جبکہ پیاز کا تیل بنا کر اسے عام روٹین میں استعمال کرنا آسان بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔

پیازکا تیل بنانے کا طریقہ

اس تیل کو بنانے کے لیے کھوپرے یا سرسوں کا تیل لے لیں، تیل کا خالص ہونا لازمی ہے، تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر لیں، تیل کے گرم ہو جانے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور چند ٹہنیاں کڑی پتے کی شامل کر لیں، کڑی پتہ بھی گرتے بالوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پیاز اور کڑی پتہّ جب مکمل طور پر کالے ہو جا ئیں تو چولہا بند کر دیں، تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں، اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 6 سے 8 منٹ تک ہلکے پوروں سے مساج کریں، تیل کو چند گھنٹے لگا رہنے دیں یا پھر رات میں لگا کر صبح بال دھو لیں۔

یہ بھی پڑھیے: تیزی سے وزن گھٹانے والی 3 ورزشیں

یہ ایک مکمل دیسی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اس تیل کا استعمال کیجئے اور حیرات انگیز فوائد حاصل کریں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین