آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کیبل کار کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

کیبل کار کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا


یوں تو دنیا میں ایڈنچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں ڈزنی ورلڈ کی نئی اسکائی لائنر کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈ کے ذدنی ورلڈ میں پیش آیا جب سیاح نئی اسکائی لائنر کیبل کار کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے زمین سے تیس فٹ اونچائی پر کیبل کار پھنس گئی۔

رپورٹ کے مطابق تین گھنٹوں تک کیبل کار میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت کیبل کار بند کردی گئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید