• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کے خلاف آزادی مارچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور مجوزہ دھرنے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلان کردہ دھرنا سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایک شہری حافظ احتشام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم، الیکشن کمیشن، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، چیئرمین پیمرا اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے پر لئے گئے از خود نوٹس کیس پر دئیے گئے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اسلام آباد میں احتجاج کے لیے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا۔ پبلک مقامات اور سڑکوں پر احتجاج آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے اس لیے جمعیت علمائے اسلام (ف )کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

تازہ ترین