• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست میں دلائل طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست میں دلائل طلب کرلیے۔ آصفہ بھٹو کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کےدوران و لطیف کھوسہ پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب آج تو آپ کا کوئی نہیں ہےجس پرلطیف کھوسہ نے کہا کہ جج صاحب آصفہ بھٹو زرداری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہے، سر آج آپ نے دلائل طلب کر لیے ہیں اس پر عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ درخواست پر دلائل پیر کو دیں، بعد ازاں فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین