ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے ہفتہ صفائی مہم کو آئندہ ہفتے بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتہ صفائی کے دوران شہر بھر کے 6زونوں میں روزانہ کی بنیاد پر 6یونین کونسلوں میں ماڈل صفائی پلان کے تحت صفائی کی جارہی تھی جبکہ اہم شاہراوں اور چوراہوں پر صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جارہا تھا۔ چونا اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا تھا جبکہ کمپنی حکام نے رواں ہفتہ صفائی مہم کے دوران کوڑا ور ملبہ کے حوالے سے 10ہزار سے زائد ٹن ٹھکانے لگانے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ کمپنی حکام نے ہفتہ صفائی مہم کو آئندہ ہفتے بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں ہفتے کے پلان کے تحت آئندہ ہفتے بھی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ صفائی مہم میں ٹاسک مکمل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ اور اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ہفتہ صفائی کے دوران مکمل صفائی کے اعلان پر ہفتہ صفائی کے دوران 68یونین کونسلوں میں سے صرف 35یونین کونسلوں میں صفائی کی رپورٹ دی ہے