کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک شخص بجلی کے کھمبے سے گر کر جاں بحق ہو گیا، واقعے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں پیش آیا جہاں عبدالعزیز نامی ایک شخص اپنے گھر کے باہر بجلی کے کھمبے سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایبٹ آباد، ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
واقعے کے بعد عبدالعزیز کی لاش اسپتال لے جائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ کھمبے پر بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد عبدالعزیز نیچے گر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھا کیوں تھا؟ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔