• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے چرس، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد

بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، چرس، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد


بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 73 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں مزدا نما آئل ٹینکر سے 6820 کلو گرام چھالیہ اور 1350 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور انڈین گٹکا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 496 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

برآمد شدہ منشیات، چھالیہ، انڈین گٹکا، 2 عدد مزدا ٹرک اور 2 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

تازہ ترین