جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کرپشن کب کی؟ کیا اس وقت ادارے سوئے ہوئے تھے؟
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مولانا کے خلاف کارروائی صرف آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس بھیجنے کا شوق پورا کرلے، تاہم آزادی مارچ ضرور ہو گا۔
جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا کی گرفتاری کی نوبت آئی تو اشتعال انگیز ردِ عمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی، جعلی مینڈیٹ والی جماعت کو حکومت دینا بھی غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: عمران آف شور شادی میں بھی ماہر ہیں، حافظ حمداللّٰہ
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے نام سے اسلام آباد میں احتجاج کرنے اعلان کر رکھا ہے۔