وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات میں وسعت چاہتے ہیں۔
بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کو پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کے قیام کی خوشخبری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام کا مقصد منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنا ہے، سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا چین میں استقبال اپنی نوعیت کی الگ مثال ہے، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ معاشی و علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا۔