سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیا کی جگہ خرم شیر زمان سوال کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو صورتحال دلچسپ ہوگئی۔
اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی کی حس مزاح جاگ اٹھی، انہوں نے خرم شیر زمان سے کہا کہ آپ ڈاکٹر سیما کی طرح تو نہیں لگ رہے، لیکن ’اٹ از اوکے‘۔
اس پر پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ ’ آج آپ کا کیا ارادہ ہے؟ آغا سراج نے جواباً کہا کہ ’آپ باہر آئیں گے تو بتاؤں گا‘۔
خرم شیر زمان نے اس پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ دھمکیاں دیتے ہیں مجھے۔
جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں تو آپ کو دعوت دے رہا ہوں، ساتھ چائے پئیں، کھانا کھائیں، بس جیلر سے اجازت لینی ہوگی۔
اس سے قبل اجلاس کے دوران آغاز سراج درانی نے کہا تھا کہ جسے بات کرنی ہے، اسمبلی کی چیٹنگ گیلری میں چلا جائے،وہاں چائے پئیں، سگریٹ نہ پئیں اور گٹکا نہ کھائیں۔