• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ و سنٹرل جیل ملتان کا دورہ ،2حوالاتی رہا

ملتان (سٹاف رپورٹر)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان قیصر نذیر بٹ نے جوڈیشل افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ و سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کےدوران   جیل سپرنٹنڈنٹ ملک آصف عظیم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)جاوید اقبال کھچی ودیگر آفیسران ان کےساتھ تھے۔ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرم میں  ملوث 2حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں  پر رہا کرنے کا حکم دیا۔جس کی تعمیل اسی دن کردی گئی۔کچن اسیران کا دورہ کیا ، اطمینان کا اظہار کیا ۔ جیل کی مختلف بارکوں میں گئے اسیران کے مسائل سنے اور موقعہ پر اِن کے حل کے لیے احکامات جا ری کیئے ۔ ان کے سنٹرل جیل کے دورے کےموقع پر سینئر سول جج عماالدین فاضل اور سو ل جج اظہر جاوید ان کے ہمراہ تھے۔ جیل پہنچنے پر جیل کے دستے نے انہیں سلامی دی۔   
تازہ ترین