• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلو چستان لائیواسٹاک ایکسپو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، اعجاز سنجرانی

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی نے گذشتہ روز بلو چستان لائیواسٹاک ایکسپو کی تیاریوں کے سلسلے میں یونیورسٹی آف بلو چستا ن کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمامتر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا ۔ اس موقع پر صوبائی سیکریڑی لائیواسٹاک دوستین جمالدینی ،ڈاکٹر غلام حسین جعفر،ڈاکٹر اعظم مینگل ،ڈاکٹر وحید نور ،ولی الرحمان اور رضوان کلیم بھی موجود تھے ۔اس موقع پر دوستین جمالدینی نے شرکاء کو ایونٹ کے حوالیسے کی جانے والی تیاریوں کے بارے بتایا ۔کہ ایونٹ بلو چستان میں مالداری کے شعبے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ماضی میں ایسے ایونٹس کے انعقاد نہیں ہوئے اور یہ ایونٹ بلو چستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیاجارہاہے جسکی وجہ سے صوبائی حکومت اور خصوصاً محکمہ لائیو اسٹاک اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ٹیم کی طرح کا م کرنا ہوگا اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینا ہوگا ۔دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی نے تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ایونٹ کا میاب بنانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین