• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے فضل الرحمٰن، نہرو کی صف میں کھڑے نہیں ہوں گے، اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن نہرو کی صف میں کھڑا ہونا نہیں چاہیں گے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ جے یو آئی سربراہ اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد اقدام خود کشی ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ وہ نہیں آئیں گے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ 1947ء میں 27 اکتو کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، تو کیا مولانا اسی تاریخ پر اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لیے آرہے ہیں؟

وزیر داخلہ نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ مہنگائی کا ان لوگوں سے پوچھیں جو 70 سال سے ملک پر حکومت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

اس حوالے سے آج جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ’آزادی مارچ‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پرامن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

تازہ ترین