• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر، ایف بی آر مذاکرات ناکام، 2 دن کے شٹرڈاون کا اعلان

تاجر، ایف بی آر مذاکرات ناکام، 2 دن کے شٹرڈاون کا اعلان


آل پاکستان انجمن تاجران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 28 اور 29 اکتوبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تاجروں نے یہ اعلان بھی کیا کہ 15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی جائے گی۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت نے جو کرنا ہے کرلے۔

تاجروں نے آج حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں سرینا چوک پر دھرنا دیا، جہاں ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

اس سے قبل تاجروں کی احتجاجی ریلی کے باعث کشمیر ہائی وے اور ایمبیسی روڈ کا راستہ بند کردیا گیا تھا، مظاہرین نے سرینا چوک پر لگی خاردار تاریں پھلانگنے اور ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی۔

ایک موقع پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا تو تاجروں نے جواباً پتھراؤ کیا۔

تازہ ترین