• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گھریلو استعمال کی اشیاء کی خریداری مشکل تر ہو گئی،سروے

گھریلو استعمال کی اشیاء کی خریداری مشکل تر 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) عالم گیر مارکیٹ ریسرچ فرم اپسوس نے اپنے سروے میں بتایا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ایک برس کے دوران صارفین کے اعتماد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ 

لوگوں نے بیروزگاری کو ملک کیلئے پریشان کن مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے ٹیکس بھی اہم مسائل میں شامل ہے۔ 

گھریلو استعمال کی اشیاء کی خریداری بھی مشکل تر ہو گئی ہے۔ سروے میں شریک افراد سے پوچھا گیا کہ پچھلے ایک سال میں کیا وہ خود، ان کا کوئی رشتے دار یا جاننے والا نوکری سے محروم ہوا ہے؟

اس پر 31؍ فیصد نے جواب ہاں میں دیا۔ 82؍ فی صد نے کہا کہ وہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اپنی نوکریوں کو لاحق خطرہ زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ 

51؍ فیصد نے کہا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں گھر کی خریداری یا کوئی اور بڑی سرمایہ کاری ان کے لیے مشکل ہو گئی، 89؍ فیصد نے کہا کہ گھریلو استعمال کی اشیاء کی خریداری بھی مشکل تر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین