• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چینی کمپنیوں پر پابندی کے بعد چینی حکام پر ویزا پابندیوں کا بھی امریکی اعلان

چینی کمپنیوں پر پابندی کے بعد چینی حکام پر ویزا پابندیوں کا بھی امریکی اعلان


واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حکومت چین اور کمیونسٹ پارٹی کے حکام پر ویزا کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کی طرف سے چینی حکام کے خلاف یہ اقدام چین کے ایغور، قزاق، کرغز اور چین کے سنکیانگ خطے میں دیگر مسلمان اقلیتی گروہوں کے ارکان کو زیر حراست اور ان پر جبر و تشدد روا رکھنے کی وجہ سے اٹھایا گیاہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے افراد کے اہل خانہ پر بھی ایسی ہی پابندیاں عائد ہوں گی۔مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ’حکومت چین نے ایغور، قزاق، کرغیز اور سنکیانگ کے نیم خود مختار علاقے میں ایغور مسلمان اقلیتی گروہوں کے دیگر ارکان کے خلاف انتہائی جابرانہ سلوک جاری رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین