• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز، یوسف عباس کے ریمانڈ میں توسیع، سیلفیاں بنانے پر جج کارکنوں پر برہم

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز ہ توسیع کرتے ہوئے 23اکتوبر کو دوبارہ پیشی کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد وکلا سے مشاورت کیلئے علیحدہ کمرے میں ملاقات کی اجازت دیدی۔کمرہ عدالت میں لیگی کارکنان کی موجودگی کے سبب شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، کچھ رہنما اور کارکنان مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بناتےرہے جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو کارکنوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ 
تازہ ترین