• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹل نظام مزید بہتر بنانے کیلئےکام کرنا ہوگا، مراد سعید

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ دور جدید کے تقاضوں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوکر معیاری ،سستی،مالی خدمات اور ای خدمات سمیت لاجسسٹکس سروسز فراہم کرکے یو نیورسل پوسٹل یونین کے مقاصد کو آگے بڑھا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےعالمی یوم ڈا ک پر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ یو پی یو کے عالمی سطح پر اہداف اور عوام کی امنگوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔یو پی یو پاکستان پوسٹ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مسابقتی ماحول میں ملک بھر کے پوسٹل نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے پوسٹل ملازمین کو لگن،جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔ دریں اثناء راولپنڈی جی پی او میں بھی ضپرچم کشائی کی تقریب اور یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش ہوئی ۔ مہمان خصوصی پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب عبدالرزاق نے پرچم کشائی کی۔چیف پوسٹماسٹر راولپنڈی جی پی او اقلیم حسین نے یونیورسل پوسٹل یونین کے صدر بشار عبدالرحمٰن حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
تازہ ترین