آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

محکمہ تعلیم سکولز نے طلاق یافتہ ، بیواؤں ، معذور اوراساتذہ کے باہمی تبادلوں پر پابندی اٹھالی

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے طلاق یافتہ ، بیواؤں ، معذور اوراساتذہ کےباہمی تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی، اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے،اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ کے تبادلے پالیسی 2013 کے مطابق کئے جائیں گے، پالیسی کے مطابق شادی شدہ خواتین بھی تبادلوں کیلئے درخواست جمع کراسکیں گی،دریں اثناء محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے مذکورہتبادلوں بارے صوبہ کے تمام سی ای او ایجوکیشن کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ملتان سے مزید