• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ کی میڈیا کوریج پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کی میڈیا کوریج پر تنقید کرتے ہوئے اس پر ایران کی مدد اور حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا ہے اور اسے امریکا کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا بیان امریکی صدر نے کہا کہ جب فیک نیوز کہتی ہے کہ ایرانی امریکا کے خلاف اچھا کام کر رہے ہیں تو یہ غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ایران کو جھوٹی امید دیتی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے ، یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ صرف ہارنے والے، نادان اور بے وقوف ہی امریکا کے خلاف بات کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید