واشنگٹن (نیوز ڈیسک)جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028 کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا گیا،ٹرمپ نے کسی ایک امیدوار کی واضح توثیق نہیں کی۔ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران 2028 کے ممکنہ ریپبلکن صدارتی ٹکٹ پر بات کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ناموں پر غور کا اظہار کیا۔ انہوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ ممکنہ طور پر اگلے انتخابات میں کون سامنے آ سکتا ہے اور دونوں رہنماؤں کو اچھی جوڑی قرار دیا۔ تاہم ٹرمپ نے کسی ایک امیدوار کی باقاعدہ حمایت نہیں کی اور کہا کہ اس کا مطلب ان کی توثیق نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ماضی میں بھی وینس کو ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھنے کا اشارہ دے چکے ہیں، جبکہ روبیو کو بھی اہم سیاسی کردار کے قابل سمجھا جاتا ہے۔