• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرچک شومر کا ریپبلکنز سے جنگ روکنے کے حق میں ووٹ کا مطالبہ

امریکی سینیٹر چک شومر نے ریپبلکنز پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کی جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دیں۔

سوشل میڈیا بیان میں چک شومر نے کہا کہ امریکا توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے معاشی دباؤ محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی گیس کے لیے ساڑھے 4 ڈالر فی گیلن سے زیادہ ادا کر رہے ہیں کیونکہ ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے سے انکاری ہیں۔

چک شومر کا کہنا تھا کہ اگر ریپبلکنز اخراجات کم کرنے اور فوجیوں کا دفاع چاہتے ہیں تو ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کی قرارداد کی حمایت کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید