• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے: ملیحہ لودھی

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہو گی۔

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے: ملیحہ لودھی


جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کےحقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے، جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں۔

پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی خبر میں صداقت نہیں‘‘

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ انسانی حقوق کمشنر نے اپنی رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر بھارتی قابض فوج کی جانب سے ہونے والے سنگین مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔

تازہ ترین