بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی صورت میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے، آج پھر بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بڑوھ اور چڑی کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان نعمت ولی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں جن کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایل او سی کے سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری شہید
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔