• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پر پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا، ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ

اسلام آباد (بلال عباسی) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے مختلف ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیا ہے،

بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے ،شوگرکنٹرول کرنیکی دوا30روپے مہنگی کردی گئی جبکہ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال حکومت کی جانب سے جاری صارفین کی قیمت کے اشاریے کے مطابق قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہیں۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں کیے جانے والے حالیہ اضافے کے بعد بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں،

شوگر کنڑول کرنے کی دوا 30 روپے ، پیراسیٹامول کی گولی کی قیمت 2 روپے، پونسٹان کی گولیاں 5 روپے ، درد کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا 5 روپے مہنگی کی گئی، سر درد گولی کی قیمت پانچ روپے ہو گئی ہے،

بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے ، وزن کم کرنے کی دوا 31 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جنگ کے استفسار پر ڈریپ حکام نے بتایا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں حکومت کی جانب سے ہر سال بجٹ کے موقع پر جاری صارفین کی قیمت کے اشاریے کے مطابق قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین