• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں، سرکاری محکموں میں بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ، پولیس کی جانب سے جواب جمع، مہلت طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز، سرکاری محکموں میں بائیو میٹرک، کمپیوٹرائزڈ سسٹم نافذ کرنے سے متعلق پولیس کی جانب سے جواب جمع اور مہلت طلب کرنے پر درخواست نمٹا دی، سماعت پر عدالت میں اے آئی جی لیگل اور دیگر پولیس حکام پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے کراچی کے تمام 117تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کے لئے مہلت طلب کی ، پولیس حکام نے بتایا کراچی کے تمام تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم 5 ماہ میں نافذ العمل ہو جائے گا،سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سندھ پولیس بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے لئے 100ڈیوائسز خرید رہی ہے ، پورے سندھ کے 603تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کےلئے 1سال کی مہلت درکار ہے، سندھ کے 9پولیس ٹریننگ سینٹرز میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کر دیا ہے، عدالت نے ریماکس دیئے اگر مقررہ مدت میں سندھ کے تمام تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ نہ ہوا تو درخواست گزار توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتا ہے، عدالت نے درخواست گزار کو دیگر سرکاری محکموں میں بائیو میٹرک کے عدم نفاذ پر علیحدہ سے درخواست دائر کرنے کا حکم دیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سندھ کے تمام تھانوں اور سرکاری محکموں میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ ک سندھ کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر، ڈائریز اور دیگر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

تازہ ترین