• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ترکی اور کردوں کے درمیان ثالثی کے خواہاں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی اور کرد ملیشیا کے درمیان جاری فوجی تنازعے کے حل میں ثالثی کرانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ ایسا کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ترکی کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ اگر ترکی نے شام کے شمالی حصے میں اپنی حدود سے تجاوز کیا تو وہ ترک معیشت کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ کرد ملیشیا نے امریکی مدد سے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ امریکا کی طرف سے غیر متوقع طور پر شام کے شمالی حصے سے اپنی فوج نکالنے کے بعد ترکی نے وہاں فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین