• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں این سی سی آئی اے نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو 2 انکوائریز این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ ہوئیں، این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے کئی بار اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی کا اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے انہوں نے انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، انہوں نے نہیں بتایا ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید