اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیغام پاکستان کے بعد اگرکسی کوکافرکہنے پرپابندی ہے توملک میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔ صحابہ کرام کے گستاخوں کی معاونت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے دو وفاقی وزرا ء کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔سوشل میڈیاپرصحابہ کرام واہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ کشمیرجہاد سے آزادہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزہاکی گراؤنڈ آبپارہ میں مولانا اعظم طارقکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ سالانہ شہداء اسلام و یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزراء فیصل جبوانہ ، اسلم بھروانہ ،ممبرصوبائی اسمبلی مولانامعاویہ اعظم،مولانااورنگزیب فاروقی، مولانا عبدالخالق رحمانی, مولانامسعودالرحمن عثمانی، مولانا اشرف طاہر،مولانا عطاء محمددیشانی ،مولانا رمضان مینگل، میاں محمد اسلم ،مولانا تنویر،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا بلال،حافظ نصیر احمد، مولانا اشرف علی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ پیغام پاکستان میں ہمارا کردارکسی سے کم نہیں ہے۔ہمارے بغیر پیغام پاکستان نہیں بن سکتا تھا۔