• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی پی اور ن لیگ کے بعد اے این پی بھی مارچ کی حامی

مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائیگا تو اُس میں شرکت کرونگا، اسفندیار ولی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائیگا تو میں بذات خود اُس میں شرکت کرونگا،

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیاسی کارکنوں کے ساتھ کچھ کیا تو پھر اے این پی سلیکٹڈ وزیراعلیٰ سے حساب لے گی۔

اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اے این پی کی صوبائی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ طریقہ کار وضع کررہے ہیں کہ کس حد تک مولانا کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

تازہ ترین