مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کا کمر درد کے باعث آج اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے جیل میں ملنے نہ جانے کا امکان ہے، تاہم وہ پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
لاہور سے ذرائع مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف کی کمر کی تکلیف ٹھیک نہیں ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے انہیں نقل و حرکت سے منع کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے آج شہباز شریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ملنے کے لیے جیل بھی نہیں جا سکیں گے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز آج شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کریں گے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کمر درد کے باوجود آج مسلم لیگ نون کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔