آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی نےجیت لیا

انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی نےجیت لیا
بحریہ یونیورسٹی کراچی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد این ای ڈی کو 39-29 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نے بحریہ انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

بحریہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں حبیب یونیورسٹی (گرین)، حبیب یونیورسٹی (وائٹ)، پی ای ایف کیٹ، این ای ڈی یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی نے حصہ لیا۔

بحریہ یونیورسٹی نے حبیب یونیورسٹی (گرین) کو 39-19 سے اور این ای ڈی نے پی ای ایف کیٹ 42-40 سے ہرا کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فائنل میں بحریہ یونیورسٹی کراچی نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد این ای ڈی کو 39-29 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ میں بحریہ یونیورسٹی کے کھلاڑی طاہر نقاش کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور مزمل حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے کھیل میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے ایونٹس تواتر کے ساتھ ہونے چاہئیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں اور قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔

انہوں نے ٹورنامنٹ جیتنے والی بحریہ یونیورسٹی کراچی کی  ٹیم  کے لیے کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید