• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی پر وفاق کو قبضہ نہیں کرنے دینگے، کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے،بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے،بلاول بھٹو


لاڑکانہ(بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ سیل) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں اور اسے گھر بھیج کر ہی چھوڑوں گا، کراچی پر وفاق کو قبضہ نہیں کرنے دینگے، پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے،میں نے پی پی پرچم تھام لیا،عوام ساتھ دیں۔

اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے۔حلقہ پی ایس 11لاڑکانہ 2 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نذر محلہ، سٹی اسکول، پاکستان چوک اور نودیرو چوک پر کارکنوں سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے نہیں بلکہ کسی اور کے اشاروں پر آتی ہے۔

اس لئے یہ جن کے اشاروں پر آئے ہیں انہی کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ایک سال میں لاکھوں لوگوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا۔

حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر گھر بھی چھین لیے گئے،جس کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا وہ نوکریاں کہاں ہیں؟ کٹھ پتلی حکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی ہے۔

 یہ ان کی بھول ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے وہ عوام کوخوش نہیں رکھ پاتی، ظالم غریب دشمن حکومت ہے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔

تازہ ترین