• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم تہران پہنچ گئے، جواد ظریف نے استقبال کیا


وزیرِ اعظم عمران خان  تہران پہنچ گئے


وزیرِ اعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔

تہران ایئر پورٹ پر ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینئر حکام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے تہران میں الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ ایران خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان منگل کو پاکستان سے سعودی عرب جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کی ثالثی کی کوشش، تہران کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کا مقصد بھی ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے دورے سے قبل ہی ایران کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام پہنچا دیا ہے، جس کا تہران نے خیر مقدم کیا ہے۔

تازہ ترین