• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی اکثریت نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں ہے، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں جبکہ ن لیگ کی اکثریت نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں ہے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمٰن ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے واقعات پر کبھی مولانا کی جانب سے مذمتی بیان نہیں آیا۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن قوم کو پہلے اپنا ذریعہ معاش بتائیں۔

آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریت نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، معاشی بدحالی اور حکومتی نااہلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر سے حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین